profile image
by Muhammad1844239
on 11/5/16
کبھی اِس طرح میرے ہم سفر
سبھی چاہتیں میرے نام کر
اگر ہو سکے تو کہیں کبھی
میرے نام بھی کوئی شام کر
میرے دل کے سائے میں آ کبھی
میری دھڑکنوں میں قیام کر
یہ جو میرے لفظوں کے پھول ہیں
تیرے راستے کی یہ دھول ہیں
کبھی اِن سے سُن میری داستاں
کبھی اِن کے ساتھ کلام کر